Img 20230505 Wa0005

سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں: مولانا مسرور عباس انصاری

سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں: مولانا مسرور عباس انصاری

سرینگر// مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ اس وقت معاشرہ سماجی برائیوں کے دلدل میں پوری طرح پھنس چکا اور آئے روز ہماری وادی میں ایسے دل دہلانے والے سانحات رونما ہوتے ہیں جن سے ہمارا معاشرہ پوری دنیا میں داغدار اور بدنام ہوچکا ہے۔

معاشرہ میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے روک تھام کیلئے اتحاد المسلمین جموں وکشمیر کے اہتمام سے حکیم محلہ باغوان پورہ میں تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم سے وابسطہ اراکین و ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں منشیات، گھریلو تشدد اور دیگر ڈھیر ساری سماجی برائیوں کے روک تھام،سدباب اور تدارک کے حوالے سے باہمی خیالات کا تبادلہ ہوا اور شرکاء نے یک زبان ہوکر سماجی برائیوں کے خلاف کمربستہ ہونے کی بات کی ۔

مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ اس وقت معاشرہ سماجی برائیوں کے دلدل میں پوری طرح پھنس چکا اور آئے روز ہماری وادی میں ایسے دل دہلانے والے سانحات رونما ہوتے ہیں جن سے ہمارا معاشرہ پوری دنیا میں داغدار اور بدنام ہوچکا ہے۔

انہوں نے منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ایک طرف سے تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے کھوکھلے دعوے کئے جارہے ہیں دوسری جانب نوجوان نسل کو ایسی سہولیات دستیاب رکھی جارہی ہیں جن سے وہ بآسانی منشیات جیسے جرائم کی جانب تیزی سے راغب ہورہے ہیں۔

انہوں نے شرکاء اور اتحاد المسلمین کی تمام ذیلی کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ معاشرہ کو سماجی برائیوں سے پاک وصاف بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، اس حوالے سے سب سے پہلے اپنے محلوں علاقوں کو سماجی برائیوں کے دلدل سے نکالنے کی کوششیں کریں ۔

مولانا نے شرکاء کے علاوہ جموں و کشمیر کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی برائیوں خاص طور پر منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں اور یک جٹ ہوکر ان برائیوں کے خلاف جنگ چھیڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں