170650623 76

سعودی عرب کے ساتھ فوجی روابط کے فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان / جنرل باقری

سعودی عرب کے ساتھ فوجی روابط کے فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان

ایران //اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ریاض کے ساتھ فوجی روابط کی سطح بڑھانے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل محمدباقری نے دونوں ملکوں کے دوستانہ روابط میں فروغ کو خوش آیند قرار دیا اور غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر ریاض کی قدردانی کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے اسی کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ فوجی روابط کے فروغ کے لئے آمادگی کا اعلان کیا۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں فروغ کا خیر مقدم کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ٹیلیفونی بات چیت میں ایک دوسرے کو اپنے ملکوں کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں