Whatsapp Image 2023 03 11 At 8.53.49 Pm

سری نگر کے علاقوں میں پانی کی فراہمی 14 مارچ تک متاثر رہے گئی

سری نگر کے علاقوں میں پانی کی فراہمی 14 مارچ تک متاثر رہے گئی

سری نگر، 11 مارچ: حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ ایک سروس ریزروائر کی صفائی کی وجہ سے سری نگر کے کئی علاقوں میں 14 مارچ کو پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔
نوٹس کے مطابق 15 لاکھ گیلن کی گنجائش والے سروس ریزروائر کو صاف کیا جانا ہے اور اس سلسلے میں کئی علاقوں میں 14 مارچ کی صبح 10 بجے سے 15 مارچ کی صبح 6 بجے تک پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔
جن علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی ان میں چنا پورہ، ناٹی پورہ، باگھاٹ، راولپورہ، رام باغ، حفتہ چنار، تلسی باغ، گوگجی باغ، وزیر باغ، سولینا، جواہر نگر، راج باغ، ہمہامہ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں