WhatsApp Image 2023-02-03 at 8.03.01 PM (1)

سرینگر کے نوجوان سائکلسٹ میر عترت حیدری نے چلہ کلان میں سرینگر سے گلمرگ

سرینگر کے نوجوان سائکلسٹ میر عترت حیدری نے چلہ کلان میں سرینگر سے گلمرگ اور واپسی کا سفر سائکل پر کیا مکمل,
چلہ کلان کے ایام میں سائیکل چلا کر بنائی ایک نئی مثال۔

سرینگر// کشمیر میں منشیات کی لعنت کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے، وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائکلسٹ میر عترت حیدری نے گھنٹہ گھر لالچوک سے گلمرگ اور واپسی کا سفر چلہ کلان میں مکمل کیا اور یہ بھارت کی تاریخ میں پہلی دفع ہو پایا کہ کوئی سائکلسٹ چلہ کلان کے ایام میں منفی بارہ ڈگری درجہ حرارت میں اور برف و باری کے درمیان 8694 فٹ کی بلندی پر سائیکل کی مسافت طے کر سکے۔ اس سفر کے بعد میر عترت حیدری بھارت کے پہلے نوجوان سائکلسٹ بن گئے جنہوں نے سردیوں کے سخت ترین ایام “چلہ کلان” میں یہ سفر مکمل کیا ہے۔

سرینگر سے گلمرگ کی مسافت 51 کلومیٹر ہے جبکہ یہ مقام آٹھ ہزار چھے سو چورنویں فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ موسم سرما کے دوران یہاں درجہ حرارت مائنس میں چلا جاتا ہے۔ رواں برس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں نوجان سائکلسٹ کا یہ سفر ایک بڑا کارنامہ ہے۔

میر عترت حیدری کے مطابق یہ سفر انہوں نے 16 جنوری کو شروع کیا تھا۔ چونکہ موسم سرما کے دوران شدید ٹھنڈ کی وجہ سے سڑک پر موجود برف اور پانی جم جاتا ہے جس کے چلتے شاہراہ پر گاڑیوں کو پھسلن سے بچنے کے لئے چین کا استعمال بھی کرنا پڑتا ہے. ایسے میں میر عترت کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

“عترت نے کہا کہ شدید ٹھنڈ کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آئیں لیکن جس مقصد کو لیکر میں نے یہ سفر شروع کیا اس نے مجھے جوش سے بھر دیا تبھی میں یہ سفر مکمل کر پایا۔

عترت نے دعویٰ کیا کہ وہ بھارت کا پہلا نوجوان ہے جس نے چلہ کلاں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ عترت کے مطابق ایک مضبوط ارادے اور پرجوش شخص کے لیے اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔” انہوں نے اپنے سفر کو “انسانیت کو بچائیں” اور “منشیات سے پرہیز کریں” کے پیغام کے ساتھ مکمل کیا۔ جس کے لیے انھوں نے کچھ بینرز بھی بنائے تھے اور ان پر منشیات جیسی بری لعنت سے بچنے کے لیے کچھ اہم پیغامات بھی لکھے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2022 میں میر عترت حیدری نے سری نگر سے کر گل اور واپسی چار سو چار کلو میٹر کی مسافت 35 گھنٹے اور 30 منٹ میں مکمل کی تھی۔ یہ سفر انہوں نے 4 مئی 2022 کو شروع کیا تھا جو 35 گھنٹے اور 30 منٹ میں مکمل کرکے ایک دلچسپ کارنامہ انجام دیا۔

عترت کے مطابق ان کا مقصد کشمیر کے نوجوانوں جو منشیات کے عادی ہو چکے ہیں کو صحیح راستہ دکھانا ہے جس کے لئے وہ سائیکل چلا کر یہ پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں