سرینگر میںپی ڈی پی زون چھانہ پورہ کےکارکنان و لیڈران کا اہم اجلاس

پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کرنے پر زور دیا گیا

سرینگر// راج باغ سرینگر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی زون چھانہ پورہ کےکارکنان و لیڈران کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ریاستی سکریٹری عبدالحمید کوشین نے کی۔ اس اجلاس میں حلقہ چھانہ پورہ کے وارڈ انچارج نےزونل کمیٹی کوگلی کوچوں اور ڈرنیج کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹنگ، سڑکوں اور لنک روڈ زکی میکڈمائزیشن وغیرہ کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کی۔اور کمیٹی کے سامنے متعلقہ حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مطالبات بھی رکھے۔وارڈ انچارج نے آفس سکریٹری الطاف بٹ، خواتین صدر چھانہ پورہ محترمہ روما خان، یوتھ صدر چھانہ پورہ امتیاز ڈار ،سابق سرپنچ نوگام اے، فاروق احمد ،سابق سرپنچ نوگام بی اوریوتھ کوآرڈینیٹر ساحل صاحب کی کاوشوں کا سراہا۔ آفس سکریٹری الطاف بٹ نے وارڈ انچارجوں سے کہا کہ وہ ایک ہفتے میں وارڈ کمیٹیوں کی فہرست حلقہ میں پیش کریں۔ راولپورہ سے تعلق رکھنے والےپی ڈی پی کے ایک نوجوان کارکن سجاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں پر زور دیا اور تمام وارڈ انچارجز سے اس سلسلے میںمیٹنگیں منعقد کرنے پر زور دیا۔ نادر گنڈ کے ایک اور نوجوان عبدالقیوم نےاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ وسطی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت یقینی بنانے کے لئے چھانہ پورہ کے تمام علاقوں میں سرگرمیاں شروع کریں۔ اس موقع پرحلقہ انچارج چھانہ پورہ محمد اقبال ترمبو نےپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی حلقہ انتخاب چھانہ پورہ کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال2019کے بعد پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں بحال کرنے میں جس انداز سے کارکنوں نے رول ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔انہوں نے میٹنگ میں موجود تمام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ تمام حلقوں میں میراتھن میٹنگز کا اہتمام کریں اور پارٹی کی طرف سے وسطی کشمیر کے پارلیمانی امیدوار کا اعلان کرنے کے فوراً بعد گھر گھر مہم شروع کریں۔ جناب عبدالحمید کوشین نے اپنے خطاب میں محلہ سطح کے اجلاسوں پر زور دیا تاکہ لوگوں کو خاص طور پر موجودہ حالات میں انتخابات کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں