170575486 28

سربراہ محمکہ ایٹمی توانائي : 20 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کا ہدف مد نظر ہے۔

سربراہ محمکہ ایٹمی توانائي : 20 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کا ہدف مد نظر ہے۔

ایران // اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے 20 ہزار میگاواٹ ایٹمی بجلی کا ہدف معین کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدف رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید، قانون اور محکمہ ایٹمی توانائی کی جامع توسیع کی دستاویز میں شامل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کابینہ کی میٹنگ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ ایٹمی بجلی کی 20 ہزار ميگاواٹ پیداوار مد نظر رکھی گئي ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی کی پیداوار کی یہ سطح قانون بھی ہے، رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید بھی ہے اور محکمہ ایٹمی توانائي کی جامع توسیع کی دستاویز میں بھی شامل ہے۔

محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ نے تین شعبوں میں محکمہ ایٹمی توانائی اور ملک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ پہلا شعبہ ان مسائل کا ہے جو طلبا کے تھیسیس کا موضوع ہوسکتے ہیں، دوسرے یونیورسٹیوں میں انجام پانے والی وہ تحقیقات ہیں جو محکمہ ایٹمی توانائي کی حمایت سے ٹیکنالوجی میں تبدیل ہوسکتی ہیں اور ان سے تجربہ گاہوں کے وسائل کے تیاری میں مدد مل سکتی ہے اور تیسرا شعبہ طلبا کی اسکالر شپ کا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی دس یونیورسٹیوں کے دس شعبوں میں سو وظیفوں کا رجسٹریشن کیا ہے جو رواں تعلیمی سال میں شروع ہوجائيں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں