Download (14)

سال 2024میں ایک بار پھر مودی کی قیادت میں بھاجپا حکومت بنائے گی ۔ درخشاں

جموں کشمیر میںبی جے پی پارلیمانی انتخابات میں نمایاںکامیابی حاصل کرے گی۔ اشوک کول

سرینگر//بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول اور ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اتوار کے روز پلوامہ میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی ایک بار پھربھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی ۔ دونوں لیڈران نے بتایاکہ پارٹی جموںکشمیر کے ہر پارلیمانی نشست پر بھی کامیابی حاصل کرے گی کیوںکہ اس پارٹی سے ہر ضلع سے لوگ جڑ رہے ہیں ۔ جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں ایک تقریب پر ضلع کی کئی اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میںلوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن کا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول اور وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے والہانہ استقبال کیا۔اشوک کول، وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درکشان اندرابی، پلوامہ ٹاؤن ہال میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجودتھیں ۔اشوک کول نے قومی سطح پر ایک قابل اعتماد اور قابل تعریف پارٹی کے طور پر بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اعتراف کو سراہا، جس نے اس کے اراکین کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کئے۔ڈاکٹر درکشن اندرابی نے بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا مودی کی قیادت میں عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور آئندہ 2024 کے انتخابات کے لیے پارٹی کی لگن کو دیا۔اس موقعے پر اشوک کول نے کہاکہ پارٹی کشمیر میں زمینی سطح پر مضبوط ہورہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ ہم آنے والے پارلیمانی انتخابات میں جموںکشمیر کی ہر نشست پر انتخاب لڑیں گے اور جیت درج کریں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ایک بار پھر مرکز میں سرکار بھاجپا کی سرکار بنے گی ۔ اس موقعے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں کشمیر کا ضلع پلوامہ ایک وقت ملٹنسی اور سنگ بازی کی وجہ سے بدنام تھا اور اُس وقت کوئی یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ لوگ مین سٹریم کا حصہ بنیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم اس ضلع کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے جن میں رفیق وانی، میڈیا انچارج کشمیر ایڈو ساجد یوسف شاہ، سوشل میڈیا انچارج ساحل بشیربھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں