0

سالانہ امتحانات ختم ہونے کے بعد سرمائی تعطیلات کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا: ڈی ای ایس کے

سرینگر// ڈائریکٹر سکولایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) تصدق حسین میر کا کہنا ہے کہ پہلی سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد موسم سرما کی تعطیلات پر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہماری ترجیح پہلی سے نویں جماعت تک کے امتحانات کا انعقاد ہے۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہماری پہلی ترجیح پہلی جماعت سے نویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے ہیں جو یکساں ڈیٹ شیٹ کے مطابق پیر سے شروع ہو رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘امتحانات کے بعد نتائج آئیں گے اور اس کے بعد نئے کلاسوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی’۔تصدق حسین نے کہا کہ اس کے بعد موسمی صورتحال کے پیش نظر مناسب وقت پر سرمائی تعطیلات کا فیصلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا: ‘میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امتحانات سے پہلے سرمائی تعطیلات نہیں ہوں گی’۔
کچھ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس و دیگر چارجز وصول کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے پاس فیس فگزیشن کمیٹی ہے جو پرائیویٹ سکولوں کی فیس اور دیگر چارجز کو ریگولیٹ کرتی ہے’۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا: ‘ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول والدین سے کیپٹیشن فیس نہیں لے سکتا’۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی شکایتیں موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں