WhatsApp Image 2023-02-20 at 4.13.52 PM

زلزلہ متاثرین کے امداد کے لئے شیخ فردوس علی نئی دہلی میں شامی سفیر سے ملاقی

زلزلہ متاثرین کے امداد کے لئے شیخ فردوس علی نئی دہلی میں شامی سفیر سے ملاقی

سرینگر//نامور فلاحی تنظیم رحمتہ للعالمین فاونڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے نئی دہلی میں شامی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہندوستان میں مقیم شام کے سفیر سے ملاقات کی اور گزشتہ ہفتہ کے تباہ کن زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔چیرمین صاحب نے شامی سفیر کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ واضع رہے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں تین لاکھ سے زائد شامی لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔ رحمتہ لِلعالمین فاونڈیشن کے چیرمین شیخ فردوس علی نے کہا ہے کہ ہم نے شامی سفیر سے مطلوبہ اشیاء کی فہرست لی ہے جو ہم آپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بہتر ہوتا اگر ہم سامان کے بجائے انہیں مالی مدد کرتے تاکہ وہ اپنے طریقے سے ہی ضروریاتِ زندگی کے سامان خرید لیتے۔ انہوں نے کہا کہ شامی لوگ بھی دیگر ممالک کے لوگوں کی طرح ہمارے عزیز ہیں۔اور ہمارا فریضہ ہے کہ بحیثیت انسانیت مشکل کی گھڑی میں ان کی مدد کریں۔انہوں نے کہا عوام سے گزارش کی کہ شامی لوگوں کی مالی مدد کرنے میں پہل کریں اور اس کار خیر میں فاونڈیشن کو اپنا بھر پور تعاون دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں