ریڈ لائن کراس کرنا ناقابل برداشت جانکاری فراہم کرنے والوں کودس دس لاکھ کاانعام دیاجائیگا
ٹارگٹ کلنگ اور عسکریت میں ملوث فرادکے خلاف پیشہ وارانہ تحقیقات کی جائے گی بخشانہیں جائیگا /ڈی جی پی
سرینگر/ ریڈ لائن پار کرنے والوں کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لانے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ عیدگاہ سرینگر، پلوامہ او روائلوں پٹن ٹارگٹ کلنگ کے معاملات میں جانکاری فراہم کرنے والوں کودس دس لاکھ روپے انعام دیاجائیگااور ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات پیشہ وارانہ انداز سے کی جارہی ہے۔ دھمکی دینے والوں کوبھی قانون کے دائرے میںلاکر کیفرکردار تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔عسکریت کے خلاف ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھانے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آف پولیس آر آر سوئن نے کہاکہ تحقیقات پیشہ وارانہ طریقے سے کی جائے گی جوکوئی بھی ملوث ہوگا اس سے زمین سے باہرنکال کرکیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ کسی کوقتل کرکے چھپنے کا موقع نہیں دیاجائیگا۔انہوںنے عیدگاہ پلوامہ اور وائلو پٹن کارروائیوں کوناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم باریک بینی سے تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں تاہم اگرکسی کوان حملوں کے بارے میں مزیدجانکاری ہووہ پولیس کے ساتھ رابطہ قائم کرے ۔ہرایک واقعے کے لئے دس لاکھ روپے کاانعام دیاجائیگا ۔ڈی جی پی نے کہاعسکریت کے خلاف سر توڑ کارروائیاں رکھی جائے گی او ار اگرکوئی کسی کودھمکی دے گا۔اس سے بخشا نہیں جائے گاان کے دائرے میں کھڑاکرے ا سے کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا۔ انہوں نے کہاامن قائم کرنے میں جورکاوٹیں کی جائے گی انہیں دور کیاجائیگا ۔جموں کشمیرپولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پرآپریشنوں کاقیام عمل میں لانے کاارادہ ظاہرکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ہرحال میں ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لائے گے ۔انہوںنے کہا لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے امن قانون کی صورتحال کویقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائے گی ۔