سرینگر//پیروان ولایت جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شبیر احمد صوفی صاحب و سرپرست اعلیٰ حجتہ الاسلام والمسلمين مولانا سبط محمد شبیر قمی نے این سی ای آر ٹی کی جانب سے رہبر کبیر حضرت امام خمینی(رح) سے متعلق درسی کتاب میں گستاخانہ اور گمراہ کن سبق شامل کرنے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پبلشر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے مولانا نے کہا کہ امام خمینی (رح) کروڑوں مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے مستضعفوں و مظلوموں کے دلوں کی دھڑکن ہے اس کے خلاف جو بھی زبان درازی یا گستاخی کی کوشش کرے گا اس کی زبان کاٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت گمراہ کن پروپیگنڈے چلائے جارہے ہیں لیکن دشمن کو پتہ نہیں کہ افکار خمینی پوری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں اور وہ زندہ ہیں تا روز ابد زندہ رہیں گے۔ انہوں نے مسلمانان ہند کے ذمہ داروں خاص طور پر مسلم پرسنل لا بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پبلشر جو خود برائیوں کا مجموعہ ہے کے خلاف سخت کاروائی کریں اور اس پبلشر کی کتابوں کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کریں ۔انہوں حکومت ہند خاص طور پر منسٹری آف ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پبلشر کی لائسنس منسوخ کرکے اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے تاکہ شر پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوجائے
43