کچھ دیر پہلے حسینیہ امام خمینی رح تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں دمشق شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تششیع جنازے میں شہیدمیجر جنرل محمد رضا زاہدی، بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی، حسین امان اللہی، سید مہدی جلادتی، محسن صداقت، علی آقا بابائی اور سید علی صالحی روزبہانی کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
شہداء کو کل یوم القدس میں تششیع جنازہ کے بعد اپنے اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
(مہر خبر)