4904942

رہبر معظم انقلاب کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لیے خطیر رقم مختص

ایران// رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی میں مدد کے لیے ملک کے خصوصی ادارے کی طرف سے منعقدہ37ویں تقریب “گلریزان” کے موقع پر اس مقصد کے لیے 20 ارب ریال مختص کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضرورت مند قیدیوں کی رہائی میں مدد کے لیے دیہ کے خصوصی مرکز کی 37ویں “گلریزان” تقریب کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس نیک مقصد کے لیے بیس ارب ریال مختص کیے ہیں۔

ضروت منند قیدیوں کی رہائی کے لئے خصوصی فنڈ ریزنگ سیشن “گلریزان” ہر سال رمضان المبارک میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں عوامی صدر دفتر کی کوششوں سے ضرورت مند قیدیوں کی مدد کے لیے تہران اور ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری حکام اور مخیر حضرات شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں