158

رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے 34 ویں بین الاقوامی بک فیئر کا معائنہ کیا

رہبر انقلاب اسلامی نے تہران کے 34 ویں بین الاقوامی بک فیئر کا معائنہ کیا

ایران// رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مصلائے امام خمینی میں 34 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر کا ‏معائنہ کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح مصلائے امام خمینی میں 34 ویں تہران انٹرنیشنل بک فیئر کا ‏معائنہ کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس موقع پر کچھ پبلشرز اور کتب کے شعبے میں سرگرم افراد سے گفتگو کی اور شائع ہونے ‏والی نئی کتب کے بارے میں بات کی۔ ‏

اس بک فیئر کا سلسلہ 1987 میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دور صدارت سے شروع ہوا ہے۔ اس کے بعد اکثر برسوں میں ‏رہبر انقلاب اسلامی بک فیئر کو دیکھنے پہنچتے رہے ہیں۔ ‏

تین سال کے وقفے کے بعد کورونا وائرس سے متعلق پروٹوکول ختم ہو جانے کے مد نظر رہبر انقلاب اسلامی بک فیئر میں ‏پہنچے۔ ‏

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں