170756698 58

رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا وسیع استقبال

رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا وسیع استقبال

فلسطین //فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی قیدیوں کی رہائي کے بعد جمعہ کی رات جشن کا ماحول ہے۔

خبروں کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد رہا ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کے استقبال کے لئے سڑکوں پر جمع ہوئے تھے۔ یہ لوگ صیہونی جیلوں سے رہا ہوکر اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

فلسطین میں واقع بیوتنیا کالونی بھی ان علاقوں میں سے ہے جہاں بہت سے فلسطینی جمع ہوئے تاکہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا استقبال کریں ۔

یاد رہے فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ذمہ دار ادارے نے جمعہ کی رات تصدیق کی ہے کہ صیہونی فوج نے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق فلسطین میں قیدیوں کے امور کے ذمہ دار ادارے نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ یہ فلسطینی قیدیوں کا پہلا گروپ ہے جنہیں جنگ بندی کے بعد رہا کیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان قیدیوں میں 24 خواتین اور 15 بچے ہیں۔

الجزیرہ نے بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل کے حکام نے ان قیدیوں کی رہائي کے مقدمات فراہم کئے۔

اس سے پہلے ان 39 لوگوں کے ناموں کا اعلان کیا گيا تھا اور کہا گیا تھا کہ انہیں عوفر جیل پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

ان قیدیوں کو ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں