دس برسوں کے دوران ملک کے ہرکنبے کومفت بجلی فراہم کرنے کے لئے سرکار سنجیدہ
سرینگر // آ نے والے دس برسوں کے دوران ملک کے ہر کنبے کومفت بجلی فراہم کرنے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے ایک کروڑ کنبوں کوروف ٹاپ سولراسکیم نصب کرنے کے لئے سرکار ی جانب سے مددکی جائے گی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے گوہاٹی میں گیارہ ہزار 599کروڑروپے مالیت کے پروجیٹ کاافتتاح کرنے کے موقعے پرمنعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار کامنشا ء ہے کہ آنے والے دس برسوں کے دوران ملک کے ہرکنبے کومفت بجلی فراہم کی جائے اور اس مقصدکے لئے ہم نے ملک کی تمام ریاستوں میں روف ٹاپ سولراسکیم بروئے کارلانے کافیصلہ کیا۔اس ضمن میں سرکار ایک کروڑ کنبوں کومددفراہم کریگی ۔وزیراعظم نے کہاکہ ڈبل ایجن کی سرکار ہرایک ضرور تمندتک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے ہم ہرایک شہری کی زندگی کوآسان بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جس کابجٹ میں اشارہ بھی دے دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ رام مندر کاافتتاح کرنے کے بعد وہ گوہاٹی کے مندر میں حاضری دینے کے لئے آئے مزہبی فریضہ کوانجام دینے سے سیاحت کوفروغ ملے گا جسے روز گار کے مواقعے پیداہونگے انہوں نے کہاہم ایک مضبوط مستحکم بھارت کاقیام عمل میں لانے میں لگے ہے او رملک کاعوام جسطرح سے ہمیں تعاون فراہم کررہاہے ہم ان تمام خوابوں کوشرمندہ تعبیر کرینگے جوہم نے دیکھے ہیں ۔