2950267 17

رفح کے شہریوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی باتیں خیالی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اعلی اہلکار نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ سے لوگوں کو پرامن مقام پر منتقل کرنے کے مجوزہ فیصلے پر عمل کو ناممکن قرار دیا ہے۔

اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے معاون نے غزہ کے جنوبی شہر رفح سے فلسطینیوں کو پرامن جگہ منتقل کرنے کا صہیونی منصوبہ ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے بے گھر اور پناہ گزینوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا ممکن نہیں کیونکہ پورا غزہ اس وقت بدامنی کا گڑہ بنا ہوا ہے۔

غزہ میں صہیونی جارحیت کے بڑھنے کے ساتھ عالمی ممالک کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات بھی سامنے آرہے ہیں۔ آسٹریلیا اور کینیڈا نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دونوں ممالک نے رفح پر مجوزہ اسرائیلی زمینی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں کسی قسم کی فوجی کاروائی سے انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

اس سے پہلے اسپین اور آئرلینڈ نے بھی یورپی یونین سے اسرائیلی جارحیت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔
(مہر خبر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں