1709736291291 40

رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے آج میر گنڈ بڈگام میں منشیات کے خلاف جنگ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد

سرینگر// میر گنڈ بڈگام میں منشیات کے خلاف جنگ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں بہت سارے اسلامی اسکالرز نے جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید مجتبی صاحب ، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام محمد گلزار صاحب، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا مقبول حسین قمی صاحب ،اعجاز احمد خان صاحب ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بڈگام(مہمان ِ خصوصی)، ڈاکٹر توصیف احمد بٹ موٹیویشنل اسپیکر/ماحولیات اور سماجی کارکن ، سید امجد رضوی ماحولیاتی اور سماجی کارکن ،روف الٰہی چئیرمین اتھواس گروپ آف ہیومینٹی رضوان ملک مشہوراتھلیٹ،میر الطاف حسین سٹی رپورٹر ،شبیر احمد راتھر چیئرمین النور ٹرسٹ اعجاز احمد خان۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بڈگام ، ظاہر صفوی،آغا سید محمد صفوی،بشیر احمد ڈار استاد۔بلقیس آرا خون عطیہ کرنے والی عورت۔ ،شیخ محمد اسلم نور الفلاح فاؤنڈیشن ،
اس موقع پر رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے بہت سارے سماجی کارکنان،صحافت سے وابستہ افراد اور سماجی انجمنوں کے سربراہان کو ان کے کام کے لئے انعامات سے نوازا گیا اور ان کے کاموں کی سراہنا کی گئی۔
رحمتہ للِعالمین فوونڈیشن کی جانب سے بے روزگار لڑکیوں بھی کو سلائی مشیںنیں بھی گفٹ کی گئی۔جس سے وہ اپنا روزگار خود کماسکے۔
چئیرمین رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن شیخ فردوس علی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں سماج میں پھیلے غلط عادتوں سے اپنے جوان کو روکنے کی سخت ضرورت ہے منشیات کرنے سے نہ ایک جوان خراب ہوتا ہے بلکہ اس سے پوارا سماج تباہ اور برباد ہوجاتا ہے۔ہمیں ملکر اس وبا کو اپنے سماج سے دور کرنا ہوگا تب ہی ہمارا معاشرہ اور ہمارا مستقبل ٹھیک ہو سکتاہے۔ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے بھاگنآ نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں