1057098 31

رجب کا مہینہ استغفار کا مہینہ ہے

ایران //حوزہ علمیہ خواہران گلستان کی مدیر محترمہ نفیسہ حسینی واعظ نے امام محمد جواد علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے صوبہ گرگان میں حوزہ علمیہ خواہران کی کارکنان کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ خداوند متعال آیۂ کریمہ “وَ لَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِیمًا»(نسا/64)” میں فرما رہا ہے کہ “رجب کے مہینے میں اسلامی احکام میں سے ایک استغفار ہے”۔

انہوں نے مزید کہا: بعض بزرگوں کے قول کے مطابق “رجب کا مہینہ استغفار کا مہینہ ہے”۔ اب استغفار میں ایک انسان کا ان خطاؤں سے معافی طلب کرنا ہے جس پر قرآن اور احادیث میں بھی تاکید کی گئی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران گلستان کی مدیر نے امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اگر کوئی ایسا عمل نہ کرسکے جو اس کی لغزشوں اور گناہوں کا کفارہ شمار ہوتا ہو تو اسے چاہیے کہ “کثرت سے محمد و آلِ محمد (ص) پر درود بھیجے”۔ چونکہ صلوات انسان کے دل سے گناہوں کو جڑ سے ختم کردیتی ہے۔

محترمہ نفیسہ حسینی واعظ نے کہا: استغفار کی راہ میں ایک اور قدم یہ ہے کہ “أَنْ تَعْمِدَ إِلَی اللَّحْمِ الَّذِی نَبَتَ عَلَی السُّحْتِ فَتُذِیبَهُ بِالْأَحْزَانِ حَتَّی تُلْصِقَ الْجِلْدَ بِالْعَظْمِ وَ یَنْشَأَ بَیْنَهُمَا لَحْمٌ جَدِیدٌ” یعنی انسان اس گوشت کو جو ناپاک اور حرام لذت سے نشونما پایا ہے اور اس کی نشوونما حرام پر تھی، اسے گناہ انجام دینے کے غم و غصہ سے پگھلا کر رکھ دے۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ رجب استغفار کا مہینہ ہے اور اسلامی احکامات میں سے بھی ایک رجب کے مہینے میں کثرت سے استغفار کا حکم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں