WhatsApp Image 2023-01-03 at 7.05.50 PM

راجوری میں خون کی ہولی

راجوری میں خون کی ہولی

مشتبہ افراد کے حملے میں دو کمسن بچے سمیت چھ افراد ہلاک

سٹی رپورٹر مشتاق

راجوری/ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے دھونگری علاقہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے تین گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی گی۔ اس واقعہ میں چار افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے علاقے کے رام مندر کے قریب رہائشی مکانوں میں گھس جانے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار افراد ہلاک جبکہ چھہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 56 سالہ پریتم شرما اس کے 33 سالہ بیٹا آشیش کمار،23 دیپک کمار اور48 سالہ شیتل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 35 سالہ روہت پنڈت 20 سالہ شوبم شرما جموں جی ایم سی میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ چار زخمیوں کو جی ایم سی راجوری میں داخل کرایا گیا جن میں38 سالہ پون کمار ،35 سالہ سروج بالا ، 40 سالہ سشیل کمار اور17 سالہ اریشی شرما شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آواروں کی پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا ہے ۔ وہیں پیر کی صبح سویرے متاثرین کے گھر کے سامنے ایک دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے میں دو بچے ہلاک جبکہ تین دیگر بچے اور دو خواتین زخمی ہو گئے۔سکورٹی فورسز نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ راجوری دھماکے مرنے والوں کی د بچت شام ہے جبکہ دیگر دو بچوں سمیت ایک خاتوں زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد راجوری میں حالات کشیدہ اور پر تناو بنے ہوئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے راجوری بتایا کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کی صبح ہوئے ایک آئی ای ڈی دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ملیٹینٹوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مکان میں موجود بوری کے نیچے آئی ای ڈی کو چھپایا تھا۔اے ڈی جی پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دو ملی ٹینٹوں نے راجوری کے ڈانگری گاوں میں فائرنگ کی جن کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔راجوری میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ ڈانگری گاوں میں فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر آپریشن شروع کیا تاکہ مفرور ملی ٹینٹوں کو انجام تک پہنچایا جاسکے۔مکیش سنگھ نے مزید بتایا کہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں