راجوری سانحہ نہ صرف دردناک ہے بلکہ انسانیت کا قتل ہے : ڈاکٹر ایوب
زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی انتظامیہ سے اپیل
سٹی رپورٹر مشتاق پلوامہ
سرینگر / سینیئر عام آدمی پارٹی لیڈر اور ضلع صدر کولگام ڈاکٹر محمد ایوب متو نے راجوری سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں کو اس بزدلانہ واقعے کی مذمت کرنی چاہیے، کیونکہ معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں پورا کشمیر غم سے ڈوبا ہوا ہے۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب انسانوں کے قتل کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے خلاف کسی بھی قسم کا ظلم ناقابل معافی گناہ ہے۔چھ شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ایوب نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یو ٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے۔