Whatsapp Image 2023 03 09 At 8.57.22 Pm

دہلی میں متعدد مقامات پر جشن ولادت امام مہدی (عج) کا اہتمام

دہلی میں متعدد مقامات پر جشن ولادت امام مہدی (عج) کا اہتمام
WhatsApp Image 2023-03-09 at 8.57.14 PM
دہلی// طلاب و طالبات لداخ (مقیم دہلی) کی جانب سےدہلی میں کئی مقامات پر جشن ولادت بشریت حضرت امام مہدی (عج) کا اہتمام کیا گیا۔

منجی عالم بشریت، حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر خطہ لداخ کے دہلی میں مقیم طلاب اور طالبات نے دہلی کے بعض مقامات پر جش مسرت کا انعقاد کیا۔ جس میں اسٹیوڈینز کے ھمراہ خطے کے علمی، ادبی اور مذہبی دانشوروں نے شرکت کی۔

یہ جشن کئی مقامات منجملہ شیعہ مسجد سنگم ویھار، جامعہ اهل‌بیت ع شاہین باغ اور وجے نگیر دہلی منعقد ہوا جہاں کثیر تعداد میں طلاب نے شرکت کرکے اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا، ان محافل میں یونیورسٹی کے اساتذہ، پروفیسرز اور علماء کرام نے جوانوں کو مہدویت کی اہمیت اور اسکی ضرورت سے آگاہ کیا، عقیدہ مہدویت ، یا منجی عالم بشریت کا عقیدہ صرف مسلمانوں سے خاص نہیں بلکہ یہ عقیدہ سارے ادیان میں موجود ہے۔

جناب پروفیسر حسن نے جوانوں کو امام مھدی ع اور اسلامک مارکیٹ سسٹم پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو ترقی،مالداری،اور امیر ہونے سے نہیں روکتا بلکہ مسلمانوں کو ہر میدان میں امیر بننے کا حکم دیتا ہے۔اسی طرح جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے جوانوں کو تعلیم کی اہمیت پر روز دیتے ہوئے کہا کہ امام مھدی ع کے چاہنے والوں کو ہر میدان میں علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ امام کی حکومت جھانی ہوگی آپ جوانوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اپنے کو امام کے واقعی اصحاب میں شامل کر سکیں۔

ادھر جامعہ اهل‌بیت ع میں حجت‌الاسلام والمسلمین آقای سید عسکری صاحب اور حجت‌الاسلام والمسلمین آقای شیخ رجائی نے جوانوں کو امام کی معرفت، حکومت، ظہور،انتظار اور فلسفہ غیبت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے آگاہ فرمایا۔ اس جشن کی نظامت جناب مدثر حسین کررہے تھے۔

آخر میں محترم شیخ جواد حبیب اور جناب اسماعیل نے مہمانوں اور اسٹیوڈنٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کے پروگرام سے مطلع فرمایا۔اور یہ محافل دعائے فرج کے ھمراہ اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں