ایران //اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے راسک میں دہشت گردانہ حملے پر اپنے تعزيتی پیغام میں لکھا ہے: دشمنوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیاں، ایران و سیستان و بلوچستان میں سیکوریٹی کے استحکام اور ترقی کو روک نہيں سکتیں۔
وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں راسک ضلعے میں کچھ سیکوریٹی اہل کاروں کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے، شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔
دہشت گردانہ کارروائیاں ملک کی ترقی کو روک نہیں سکتیں، وزیر خارجہ
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے: خداوند عالم سے ان شہیدوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں زور دیا: دشمنوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیاں، ایران و سیستان و بلوچستان میں سیکوریٹی کے استحکام اور ترقی کو روک نہيں سکتیں۔
واضح رہے جمعرات کو آدھی رات میں جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ نے سیستان بلوچستان صوبے کے راسک ضلعے کی پولیس چوکی پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں 11 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔