تمام بڑی ریٹنگ ایجنسیوں کی رائے ہے کہ ہندوستان اگلے چند سالوں میںدنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا/ مودی
سرینگر // دنیا ہندوستان کو استحکام کے ایک اہم ستون، ایک قابل اعتماد دوست، عالمی معیشت میں ترقی کے انجن، حل تلاش کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے مرکز اور باصلاحیت نوجوانوں کے پاور ہاؤس کے طور پر دیکھتی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تمام بڑی ریٹنگ ایجنسیوں کی رائے ہے کہ ہندوستان اگلے چند سالوں میںدنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ کے 10ویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں ہندوستان ’وشوا مترا‘ (دنیا کے دوست) کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تمام بڑی ریٹنگ ایجنسیوں کی رائے ہے کہ ہندوستان اگلے چند سالوں کے دوران دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام میں، ہندوستان ‘وشوا مترا’ کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان نے دنیا کو امید دلائی ہے کہ ہم مشترکہ اہداف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور انہیں حاصل کر سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’ آج دنیا ہندوستان کو استحکام کے ایک اہم ستون کے طور پر دیکھتی ہے، ایک ایسا دوست جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے، ایک ایسا پارٹنر جو لوگوں پر مرکوز ترقی میں یقین رکھتا ہے، ایک آواز جو عالمی بھلائی پر یقین رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ عالمی معیشت میں، حل تلاش کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا مرکز اور باصلاحیت نوجوانوں کا پاور ہاؤس بن گیا ہے ‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ’’حال ہی میں، ہم نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منایا اور اگلے 25 سالوں میں ہم 100 سال منائیں گے۔ یہ 25 سال ہندوستان کے لیے ’’امرت کال‘‘ ہیں۔ ہم نے اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے‘‘۔اس موقع پر مودی نے یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو، جو اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے، کو ہندوستان-یو اے ای تعلقات کی اعلیٰ ترقی کا سہرا دیا۔