Images 81

دنیا کے نام نہاد لیڈر فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے لئے اسرائیل مالی مدد کر رہے ہیں:پرینکا گاندھی

دنیا کے نام نہاد لیڈر فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کے لئے اسرائیل مالی مدد کر رہے ہیں:پرینکا گاندھی

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے غزہ میں بچوں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے غزہ میں بچوں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹویٹر)پر لکھا:یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ غزہ میں تقریباً دس ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا ہے جن میں سے تقریباً پانچ ہزار بچے ہیں، پورے کے پورے خاندان تباہ ہو چکے ہیں۔
جنگ بندی کی مخالفت کرنے والے امریکہ اور مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: ہسپتالوں، ایمبولینسوں پر بمباری کی جا رہی ہے، پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے باوجود نام نہاد آزاد دنیا کے نام نہاد رہنما فلسطینی شہریوں کی اس نسل کشی کی حمایت اور مالی امداد کر رہے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ جنگ بندی پہلا قدم ہے، جسے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر نافذ کرنا چاہیے،ورنہ اس کے پاس کوئی اخلاقی اختیار باقی نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں