170924739 42

دنیا کے ساتھ ہمارے روابط تعمیری اور پڑوسی ممالک ہماری خارجہ پالیسی میں سرفہرست ہیں : وزیر خارجہ امیرعبداللہیان

ایران// وزیر خارجہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتالیسویں سالگرہ اور قومی دن کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران نے سائنس، علم، صنعت، خلائی ٹیکنالوجی، میڈیسن، انجنیئرنگ، ہیومن سائنسز، بایولاجی اور متعدد دیگر شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں یہاں تک کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے بعض شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا شمار دنیا کے 5 بڑے اور اہم ممالک میں ہونے لگا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ کامیابیاں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مرہون منت ہے جس نے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا۔

انہوں نے بحرانوں کے وجود میں آنے، بے یقینی کی کیفیت اور سیاسی اور بین الاقوامی مشکلات کو بعض ممالک کی یکطرفہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کی وجہ سے دنیا کے مختلف علاقوں میں جنگ اور بدامنی کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ کہ آج کے حالات بالخصوص غزہ میں صیہونیوں کی بہیمانہ نسل کشی نے اقوام متحدہ بالخصوص سلامتی کونسل کی عدم افادیت کا پردہ فاش کردیا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاح اور ملٹی پولرزم پر توجہ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ صدر مملکت آیت اللہ رئیسی کی خارجہ پالیسی پوری دنیا کے ساتھ تعاون پر مبنی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک ہماری ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہماری بین الاقوامی پالیسی میں سرفہرست ہے۔

ارنا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں