Download 39

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا دورہ کشمیر مارچ کے دوسرے ہفتے میں متوقع

اننت ناگ میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ کچھ ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
دورے کے صحیح تاریخ کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے، ریلی 14 سے 17 مارچ کے درمیان کسی بھی دن ہو گی / ذرائع

سرینگر // جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا دورہ کشمیر 14 سے 17 مارچ کے درمیان کسی بھی دن ہو گا جس دوران وہ ضلع اننت ناگ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔فی الحال دورے سے متعلق حمتی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ہوگا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر اگلے ماہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور ضلع اننت ناگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔یہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کا یہ وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ عوامی ریلی آئندہ عام انتخابات کے لیے بی جے پی کی انتخابی مہم کے حصے کے طور پر منعقد کی جائے گی ۔ بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی عوامی ریلی اگلے ماہ ضلع اننت ناگ میں طے شدہ ہے۔انہوںنے کہا کہ صحیح تاریخ کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے، ریلی 14 سے 17 مارچ کے درمیان کسی بھی دن ہو گی اور وزیر اعظم کے دفتر سے حتمی تاریخوں کا انتظار کر رہی تھی۔خیال رہے کہ بی جے پی اننت ناگراجوری لوک سبھا سیٹ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے جس میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اور جموں کے راجوری پونچھ کے علاقے شامل ہیں۔جموں و کشمیر میں حلقوں کی حد بندی سے پہلے، اننت ناگ سیٹ میں صرف جنوبی کشمیر کے چار اضلاع – شوپیاں، کولگام، پلوامہ اور اننت ناگ شامل تھے۔خیال رہے کہ اگست 2019 میں مرکز کے ذریعہ دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ وزیر اعظم کا وادی کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔تاہم، دو ماہ میں یہ پی ایم مودی کا جموں و کشمیر کا دوسرا دورہ ہوگا۔ انہوں نے نے 20 فروری کو جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے 32,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں