Download (1)

دفعہ 370کا فیصلہ :نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خانہ نظر بند تھا

جو گرفتاریوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بے بنیاد / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

سرینگر // دفعہ 370سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے پیش نظر نہ تو کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خانہ نظر بند تھا کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کچھ لوگ گھروں میں نظربندی اور لوگوں کی گرفتاریوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بے بنیاد ہے ۔ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اس کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر عدالت عظمیٰ میں سماعت ہوئی جس پر انہوں نے فیصلہ سنایا ۔ فیصلہ سنانے سے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نہ تو کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ’’کچھ لوگ گھروں میں نظربندی اور لوگوں کی گرفتاریوں کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ جموں و کشمیر میں سیاسی وجوہات کی بناء پر کسی کو گھر میں نظر بند نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی کو گرفتار کیا گیا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں