100

دشمن سپاہ پاسداران کی شبیہ کو کیوں خراب کرنا چاہتا ہے؟ رہبر معظم کا اہم بیان

دشمن سپاہ پاسداران کی شبیہ کو کیوں خراب کرنا چاہتا ہے؟ رہبر معظم کا اہم بیان

ایران// جمعرات کی صبح حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقد ہونے والی اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔

کورونا وائرس کی وبا آنے سے پہلے یہ کونسل اپنے سالانہ اجلاس کے موقع پر رہبر انقلاب سے ملاقات کرتی تھی اور اس سلسلے کی آخری ملاقات ستمبر 2019 میں ہوئی تھی جس میں شہرہ آفاق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی بھی شریک ہوئے تھے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈروں اور افسران کے ساتھ ایک ملاقات میں، رہبر معظم نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی شبیہ کو خراب کرنا دشمن کی اہم سرگرمیوں کا ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن جعلی خبریں پھیلا کر، افواہیں پھیلا کر، طرح طرح کی چالوں اور مکاریوں سے سپاہ کی شبیہ کو خراب کرنے پر مجبوتلے ہوئے ہیں۔

رہبر معظم نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ دشمنوں کی اہم سرگرمی سپاہ پاسداران کی شبیہ کو خراب کرنا ہے، اور ان کی شبیہ کو داغدار کرنا ہے،کیوں؟ کیونکہ سپاہ پرکشش اور خوبصورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس کشش نے انہیں پریشان کر رکھا ہے اور الجھا دیا ہے، اسی لیے وہ جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیلا کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی شبیہ کو داغدار اور بد نما کرنا چاہتے ہیں، کیوں؟ کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ نمونہ عمل، یہ آئیڈیل اور یہ یادگار باقی نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں