78

داعش کے خلاف جنگ میں شریک سابق جانباز فوجیوں کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

داعش کے خلاف جنگ میں شریک سابق جانباز فوجیوں کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات

عراق// آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا: آیت اللہ سیستانی آج ظہر سے قبل داعش کے خلاف لڑنے والے جانباز سپاہیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں کہا: آیت اللہ سیستانی آج ظہر سے قبل داعش کے خلاف لڑنے والے جانباز سپاہیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: اس ملاقات میں مرجع محترم نے ان جنگجوؤں کی عظیم قربانی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس بیان کے مطابق، آیت اللہ سیستانی نے ملاقات کے دوران خداوند متعال کی بارگاہ سے ان سورماؤں کی جانب سے ملک اور عوام کے لئے دی گئی اس عظیم قربانی ان کے لئے دنیا میں برکات اور آخرت میں اجر وثواب کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ 2013 کے آغاز میں، دہشت گرد گروہ داعش نے عراق میں اقتدار کے خلا اور سیاسی اختلافات کا غلط استعمال کرتے ہوئے، اور جنوبی شام کے زیر قبضہ علاقوں اور خارجی حمایت کے ساتھ، شمالی عراق کے صوبہ نینوا پر حملہ کیا، اور تین مہینوں میں ہی ان انبار، صلاح الدین، کرکوک اور دیالہ جیسے صوبوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا۔

ستمبر 2017 میں عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرالیا گیا تھا اور عراقی حکومت نے 9 دسمبر 2017 کو سرکاری طور پر جنگ کے خاتمے اور داعش پر فتح کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں