2032538 44

خواتین انسانی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کا بہترین وسیلہ ہیں، مولانا سید زاہد حسین رامپوری

علی گڑھ// پردہ عورت کی بنیادی وقار میں اضافہ پیدا کرتا ہے۔ اس سے دشمنوں کے دلوں اور صفوں میں خوف پیدا ہوتا ہے، علاوہ ازیں، خواتین انسانی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کا بہترین وسیلہ ہیں۔

خمسہ مجالس بسلسلۂ ایام فاطمیہ بمقام حسینی مسجد، زہرا باغ، سول لائنز، علی گڑھ میں انعقاد کیا گیا۔ سبھی پانچ مجلسوں کو مولانا سید زاہد حسین رامپوری نے خطاب کیا۔

مولانا موصوف نے عزاداران جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مقاصد کو جانتے ہوئے غفلت نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بیدار و آگاہ قوم جو ترقی و پیشرفت کرتی ہے، اسے اپنے تعمیری کاموں کے اور علمی و سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام وہ اہم کام جس سے بالکل بھی غفلت نہیں کرنی چاہیے وہ ہے ہر مرحلے میں دشمن کے اہداف و مقاصد کی شناخت، جو قوم کی بیداری و کامیابی کی خاصیت میں شامل ہے۔ جیسا کہ آپ لوگ بخوبی واقف ہیں کہ جناب فاطمہؑ زہراء سلام اللہ علیہا نے کامیابی کے اہداف و دشمنان کے شناخت کے حوالے سے اہم نقوش چھوڑے ہیں۔

جدید دور میں کا سب سے اہم مسئلہ حجاب پر بے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ پردہ عورت کی بنیادی وقار میں اضافہ پیدا کرتا ہے۔ اس سے دشمنوں کے دلوں اور صفوں میں خوف پیدا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، خواتین انسانی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کا بہترین وسیلہ ہیں۔ تاریخ کے اوراق میں کثرت سے موجود ہے کہ عورت کی گود سے عظیم انسان کی پرورش و ہدایت ہوتی ہے۔ خاندان، معاشرہ اور ملک کی خوش نصیبی اور بدبختی وغیرہ بھی اسی آغوش پر منحصر ہے۔ آج اسی آغوش کی سب سے خوبصورت مثال حسنینؑ کریمینؑ اور زینبؑ و ام کلثومؑ کی پرورش جناب سیدۃ الزہؑرا نے کی یہ ہمارے لئے نمونے عمل ہیں۔

مجالس خمسہ میں حاجی سید شاہد حسین صاحب، میر کاظم صاحب، مظفر حسین صاحب، رضا حسین صاحب اور انجینئر عظیم شمس آبادی نے سوز خوانی کی جبکہ انجمن اصغری، انجمن شمشیر حیدری، انجمن عباسیہ (جلالی)، انجمن سوگواران سکینہ اور انجمن حیدری رجسٹرڈ (ساکھنی) نے نوحہ خوانی اور ماتم و سینہ زنی کیا۔

ان مجلس میں مولانا ڈاکٹر اعجاز قائمی (شعبۂ شیعہ دنیات، اے ایم یو)، الحاج مولانا شباب حیدر، حاجی مولانا سید زاہد حسین لکھنوی، مولانا احمد مجلسی، حاجی مولانا سید تقی محمد، مولانا ڈاکٹر اکرام حیدر جعفری، مولانا سید سعید اختر کاظمی، مولانا ڈاکٹر محبوب ہلوری وغیرہ کی شرکت قابل زینت رہی۔

قابل ذکر ہے کہ اس مجالس خمسہ، ایام فاطمیہ کی خاص بات یہ رہی کہ عام طور پر انجمنوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے لیکن سید معراج حسن نے انجمنوں کے نوحہ خواں کو حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ممتاز و اہم شخصیات کے دست مبارک سے تحائف و انعامات پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں