170835344

خطے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید سلیمانی کا کردار اور خدمات بے مثال ہیں، / رہبر انقلاب اسلامی

ایران// رہبر انقلاب اسلامی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ خطے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید سلیمانی کا کردار اور خدمات بے مثال ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے جنرل قاآنی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ اسی خلوص اور لگن کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج شہید جنرل سلیمانی کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ اس شہید کے نام اور یاد کی شہرت انکا خلوص ہے اور اس عظیم شہید کی سب سے بڑی خدمت اور اہم کردار خطے میں مزاحمتی محاذ کا احیاء ہے۔

خطے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید سلیمانی کا کردار اور خدمات بے مثال ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غزہ میں تقریباً 3 مہینوں سے جاری مزاحمت، مزاحمتی محاذ کے وجود کی وجہ سے ہے فرمایا کہ شہید سلیمانی نے مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کیں اور اس کام کو پورے خلوص، حکمت عملی اور بہترین اخلاقیات کیساتھ انجام دیا۔

خطے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید سلیمانی کا کردار اور خدمات بے مثال ہیں، رہبر انقلاب اسلامی

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں