خدا پر توکل؛ زندگی میں بلندیوں تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے: آیت اللہ حسینی بوشہری
ایران// جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے ایک اجلاس کے دوران خدا پر توکل کو تمام مسائل کا حل اور تمام اہداف کے حصول کا ذریعہ قرار دیا۔
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے ایک اجلاس کے دوران خدا پر توکل کو تمام مسائل کا حل اور تمام اہداف کے حصول کا ذریعہ قرار دیا۔
انہوں نے امام جواد علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام جواد علیہ السلام نے فرمایا: «الثِّقَهُ باللّه تعالی ثَمَنٌ لِکُلِّ غالٍ، و سُلَّمٌ إلی کُلِّ عالٍ.» اللہ تعالیٰ پر توکل ہر چیز کی قیمت ہے اور ہر بلندی تک پہنچنے کی سیڑھی ہے۔ اس روایت کے مطابق خدا پر بھروسہ زندگی میں بلندیوں تک پہنچنے کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔
قم کے امام جمعہ نے مزید کہا: دوسروں پر ہمیشہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، کیوں کہ بعض اوقات دوسروں پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن خدا پر بھروسہ اس قسم کا نہیں ہے جس پر لوگ اعتماد نہ کر سکیں، یہ ایک ایسی ذات مقدس ہے جس پر 100 فیصد اعتماد کیا جا سکتا ہے، اگر خدا پر بھروسہ ہماری زندگی کا شعار بن جائے اور ہم ہمیشہ اس ذات مقدس پر توکل کریں، تو زندگی کے تمام مسائل میں ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا: مذکورہ حدیث مطلق ہے جس میں روحانی اور مادی دونوں مسائل شامل ہو جاتے ہیں، ہم زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دوسروں پر اعتماد نہ کرتے ہوئے اپنے نفس پر اعتماد اس لئے کرتے ہیں کیوں کہ ہمارے دل خدا پر توکل کئے ہوئے ہیں، لہذا زندگی کے تمام مسائل میں صرف خدا پر توکل کیا جائے۔