170625170 43

خالد مشعل : غزہ پر زمینی حملہ ہونے والا ہے

خالد مشعل : غزہ پر زمینی حملہ ہونے والا ہے

تہران اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فلسطین سے باہر کے امور کے انچارج ، خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ ہونے والا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ امریکا غزہ پر حملے میں شریک ہے اور زمینی حملہ شروع ہونے والا ہے جو انتہائی خطرناک مرحلہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا غزہ پر زمینی حملے کی پلاننگ اور جنگ کی کمان میں براہ راست شریک ہے ۔

خالد مشعل نے کہا کہ واشنگٹن نے تین راستے مد نظررکھے ہیں، ایک یہ ہے کہ زمینی جنگ شروع نہ کی جائے اور اسرائيلی حکومت کو غزہ پر فضائي حملے کی لمبی مہلت دی جائے، کیونکہ امریکی صدربائيڈن نےکہا ہے کہ ” ہم فلوجہ نہیں بلکہ موصل کا ماڈل چاہتے ہیں جس میں خرچ کم ہے”۔

خالد مشعل نے کہا کہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ واشنگٹن اپنے ماہرین کو میدان اتارے گا اور ڈیلٹا فورس کے منتخب اراکین کو اسرائیلی جرنیلوں اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لئے بھیجے گا ۔ انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں امریکا جدید ترین اسلحے اور اعصابی گیس استعمال کرے گا جو سرنگوں میں استقامتی محاذ کے سپاہیوں کو مفلوج کردے گی۔

انھوں نے کہا کہ تیسرا راستہ پہلے اور دوسرے آپشن کے بعد کا راستہ ہے ۔ اس آپشن میں اسرائيلی فوجی سمندر سے، شمال سے یا بیلٹ کی صورت میں ہر طرف سے غزہ میں داخل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ دو دن پہلے صیہونی فوجیوں نے خان یونس کے مشرق سے دراندازی کی جو کوشش کی تھی ، اس کا مقصد در اصل اس آپشن پر عمل در آمد کا جائزہ لینا تھا۔

خالد مشعل نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وزير اعظم بن یامن نتین یاہو، کامیابی حاصل کئے بغیر جنگ نہیں روکنا چاہتے کیونکہ اس سے ان کا اندرونی بحران شدید تر ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ نتن یاہو نے اپنی پوری فوج اتار دی ہے لیکن اب تک انہیں کوئي کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

خالد مشعل نے بتایا کہ اس وقت مزید جنگی قیدیوں کی آزادی کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں