حماسی سربراہ کے تین بیٹوں اور پوتوں کی شہادت المناک

عید پر جموں وکشمیر کے ملازمین کو تعطیل نہ ملنا تشویشناک۔آغا حسن

بڈگام // جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہااسرائیل کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بچوں اور پوتوں کی شہادت نے حماس کے سربراہ کے علاوہ ہم سبھی کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ایک باپ کے لیے بچے کو کھونے کا دکھ اور درد بہت ہی سخت ہوتا ہے۔ لیکن اسرائیل اس گھناؤنے فعل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور دیگر رہنماؤں کو ہلا نہیں سکے گا۔
ادھر جموں کشمیر میں بدھ کو عیدالفطر منائے جانے پر حکومت کی طرف سے ملازمین کے لئے کوئی تعطیل کا حکمنامہ جاری نہ ہونےآغا صاحب نے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگرچہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سال کے اوائل میں سرکاری کلینڈر اجرا کرنے کے وقت عید الفطر کی تعطیل 11 اپریل یعنی جمعرات طے کی تھی، لیکن جموں کشمیر میں شوال کا چاند نظر آتے ہی پورے جموں و کشمیر میں بدھ کو ہی عیدالفطر منائی گئی، جس کے پیش نظر 10 اپریل کو ہی سرکاری ملازمین نے تعطیل کی جبکہ انہیں ڈیوٹی سے غیر حاضر دکھایا جارہا ہے، جس سے ان کی پریشانی میں اور بھی اضافہ ہوا ہے آغا صاحب نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں