2128833

حق و باطل کی جنگ میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں: امام جمعہ نجف اشرف

ایران // امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے بروز جمعرات استقبال ماہ رمضان المبارک کے موقع پر منعقد خواتین قاریان قرآن کی سالانہ کانفرنس میں کہا: ابتدائے انسانیت سے لے کر ظہور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف تک اور اس کے بعد بھی حق و باطل کی جنگ میں مردوں کے ساتھ خواتین کی موجودگی کو کو لے کر تین طرح کے نظریات پائے جاتے ہیں:

پہلا: خواتین بھی حیا اور پاکدامنی کے ساتھ مردوں کے ہمراہ باطل کے خلاف جنگ میں شریک میں ہوں۔

دوسرا: خواتین شرم و حیا کا پاس و لحاظ نہ کرتے ہوئے مردوں کے ہمراہ اور شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔

تیسرا: خواتین کسی بھی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا:اللہ تعالیٰ نے آیت (وَ الْمُؤْمِنُونَ وَ الْمُؤْمِناتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِياءُ بَعْضٍ) میں تمام میدانوں میں خواتین کی موجودگی کے بارے میں ایک واضح نظریہ بیان کیا ہے، اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین ہر میدان میں ایک اہم اور مرکزی کردار نبھاتی ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: آج ہم حق و باطل کی جنگ میں ہیں، ہمارے اسلامی ملک اور یہاں تک کہ یورپ کے ہر گھر میں ہمیں ایک ایسی جنگ کا سامنا ہے جسے سافٹ وار کہتے ہیں، حتیٰ کہخدا کی خلقت میں بھی چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے اور لڑکی لڑکا اور لڑکا لڑکی میں تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا: اس جنگ میں ہمارے پاس تین مضبوط عناصر ہیں جس سے ہم دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں: ۱۔خداتعالیٰ سے رابطہ، ۲۔اہل بیت علیہم السلام سے رابطہ، ۳۔مرجعیت سے رابطہ، اگر ہم ان عناصر پر توکل کریں تو اس جنگ میں جیت ہماری ہو گی۔

(حوزہ نیوز )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں