2003104 46

حضرت آیت الله نوری همدانی در دیدار سفیر جدید ایران در واتیکان

مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان روابط ضروری ہیں

ایران // آیت اللہ نوری ہمدانی نے ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ادیان الہی کی پیروکاروں کے درمیان باہمی روابط ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا: باہمی مشترکات کو لے کر مؤثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے ویٹیکن میں ایران کے جدید سفیر حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مختاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کے دوران ادیان الہی کے پیروکاروں کے درمیان باہمی روابط کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: ادیان الہی کی مشترک باتوں کو لے کر موثر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے مزید کہا: موجودہ دور پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے۔ اب ادیان الہی کے پیشواؤں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے ہماہنگ رہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے حجت الاسلام والمسلمین مختاری کی علمی اور تبلیغی میدانوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا: دعا گو ہوں کہ آپ اس میدان میں بھی کامیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں