167

حزب اللہ کے واچ ٹاور سے اسرائیل کی نیندیں حرام

حزب اللہ کے واچ ٹاور سے اسرائیل کی نیندیں حرام

ایران// مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب لبنان کی تحریک حزب اللہ کی بٹالین “رضوان” کی جانب سے نئے واچ ٹاورز کی تعمیر نے صیہونی حکومت کے اعلیٰ سیکورٹی حکام میں تشویش پیدا کردی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب لبنان کی تحریک حزب اللہ کی بٹالین “رضوان” کی جانب سے نئے واچ ٹاورز کی تعمیر نے صیہونی حکومت کے اعلیٰ سیکورٹی حکام میں تشویش پیدا کردی ہے۔

لبنان کی تحریک حزب اللہ کی بٹالین “رضوان” کی جانب سے لبنان کی جنوبی سرحدی دیوار کے پاس 30 نئے آبزرویشن ٹاورز کی تعمیر نے اسرائیلی حکام کی حساسیت اور تشویش کو بڑھا دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ ان واچ ٹاورز کو صہیونی فوج کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے مقصد سے معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

’الشرق الاوسط‘ میگزین کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کی ایک خصوصی یونٹ رضوان بٹالین نے گذشتہ نو ماہ کے دوران 30 واچ ٹاورز تعمیر کیے ہیں، جس کا مقصد اسرائیل کے فوجی دستوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور معلومات اکٹھا کرنا ہے

صیہونی حکومت کے عسکری ذرائع کے مطابق رضوان بٹالین کے بعض واچ ٹاورز 18 میٹر تک بلند ہیں جو کہ لبنان کے ناجائز مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر صیہونی حکومت کی طرف سے ڈیزائن کی گئی حفاظتی دیوار سے دوگنا بلند ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ لبنانی مزاحمتی قوتیں ان واچ ٹاورز سے لبنان کی جنوبی سرحدوں میں صہیونی فوج کے پیادہ اور بکتر بند یونٹوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں