ایران// عراقی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک سیکورٹی اہلکار نے علاقے میں صیہونیوں اور امریکیوں کے وحشیانہ جرائم کا فیصلہ کن اور فوری جواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن کے ٹھکانوں کو اس وقت تک نشانہ بناتے رہیں گے جب تک دشمن کو مکمل شکست نہیں ہو جاتی، ہم ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور کسی بھی حملے کا مزید بھرپور جواب دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صیہونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف عراقی مزاحمتی حملوں میں شدت کے حوالے سے حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ وہ دشمن کے ٹھکانوں کو ان کی مکمل شکست تک نشانہ بناتے رہیں گے۔
حزب اللہ کے سیکورٹی آفس کے سربراہ ابو علی العسکری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک ہم اپنے پہلے بیان کردہ اہداف حاصل نہیں کر لیتے ہم دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتے رہیں گے اور ہم کسی بھی حملے کا زیادہ سنجیدگی سے جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں حالیہ کشیدگی کے باعث صیہونی حکومت بھی محسوس کر رہی ہے کہ وہ زمین بوس ہو رہی ہے اور مزاحمت میں اضافے کی وجہ سے اسے بہت زیادہ ناکامیوں کا سامنا ہے اور وہ میدان جنگ سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حزب اللہ عراق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “ضروری ہے کہ ہم اپنے حملوں کو جاری رکھیں اور حملوں کی رفتار اور شدت میں اضافہ کریں اور قابض صہیونیوں کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دیں۔”