ایران// 8 مئی 2024ء بروز بدھ کو مسجد گوہر شاد میں حرم مطہر حضرت امام رضا (ع) کے متولی کے نائب محترم مصطفٰی فیضی کی موجودگی میں کاروان بنام “زیر سایہ خورشید” (سورج کے سائے تلے) کی روانگی کی تقریب منعقد ہوئی۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں حرم مطہر رضوی (ع) کے خادمین حرم مطہر کا متبرک پرچم اٹھائے امام رضا علیہ السلام کے لطف و کرم کو پورے ملک تک پہنچاتے ہیں اور ان افراد کے مہمان قرار پاتے ہیں جو ابھی تک مشہد مقدس کی زیارت نہیں کر پائے ہیں۔
(حوزہ نیوز)