حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2025 کے لیے ویٹنگ لسٹ کے 13,549 منتظر عازمین کو منتخب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پہلے سے منتخب عازمین کے لیے حج اخراجات کی دوسری قسط کی ادائیگی اور محرم کوٹے میں نئی درخواستوں کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حج کمیٹی نے 13,549 منتظر عازمین کو ان نشستوں پر منتخب کیا ہے جو پہلے منتخب عازمین کی منسوخی یا پیشگی رقم جمع نہ کرانے کے باعث خالی رہ گئی تھیں۔ نو منتخب عازمین کو حج اخراجات کی پہلی اور دوسری قسط کی مجموعی رقم ₹2,72,300 جمع کرنا ہوگی، جس کی آخری تاریخ 16 دسمبر 2024 ہے۔
ریاست وار نو منتخب عازمین کی تفصیلات:
• چھتیس گڑھ: 135
• دہلی: 625
• گجرات: 1,723
• ہریانہ: 24
• کرناٹک: 2,074
• کیرالا: 1,711
• مدھیہ پردیش: 905
• مہاراشٹرا: 3,696
• تمل ناڈو: 1,015
• تلنگانہ: 1,631
• اتراکھنڈ: 10
پہلے سے منتخب عازمین کے لیے حج اخراجات کی دوسری قسط، یعنی ₹1,42,000 کی ادائیگی بھی 16 دسمبر 2024 تک کرنی ہوگی۔
حج پالیسی کے تحت محرم زمرے میں مختص 500 نشستوں کیلئے اُن خواتین کو درخواست دینے کا موقع دیا جا رہا ہے جو کسی معقول وجہ (مثلاً پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب) سے درخواست نہ دے سکیں، لیکن ان کے محرم قرابت داروں نے بر وقت درخواست دی اور منتخب ہو گئے۔ متعلقہ شرائط کی حامل خواتین 9 دسمبر 2024 تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ یا حج سوویدھا ایپ پر آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://www.hajcommittee.gov.in پر رجوع کیا جاسکتا ہے۔