2118181 26

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی کو ایران میں ایوارڈ

ایران// سرزمین قم،ایران،جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کا۲۹واں جشنوارہ بین المللی،قرآن اور حدیث کے عنوان سے منعقدہوا، اس پروگرام میں خانوادہ قرآنی کے عنوان سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مدیر ادارہ قرآن وحدیث المصطفیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین محترم آقای رفیعی نے فرمایا! جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے۲۹واں جشنوارہ بین المللی،قرآن اورحدیث کےعنوان کے پروگرام میں ۷۰ ملک کے لوگوں نے حصہ لیا۔خانوادہ قرآنی اللہ کی جانب سے عظیم نعمت ہے جسے خدا اپنے شایستہ بندوں کے حوالے کرتا ہے،جہاں مختلف عناوین کے لوح وتقدیروجوایزاورتقسیم انعامات کے پروگرام تھے وہیں پرخانوادہ قرآنی کے عنوان سے مولاناسیدشمع محمدرضوی کو میڈل اور لوح تقدیر سے نوازا گیا ،آپ کو ریاست جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ڈاکٹرعباسی نے اپنے ہاتھوں سے میڈل اور لوح تقدیر دیکر خوشی کا اظہار کیا، جسکا مولانا موصوف نے بھی بہت شکریہ اداکیا۔

مولاناموصوف کی ۲۵سالہ فعالیتوں میں!(۱) اعزام مبلغین(۲)محرم اورماہ مبارک میںاجلاس مبلغین(۳)تالیف وترجمہ در نتیجہ جمعادرسی وغیردرسی ۲۰۰نسخہ نشرکتب(۴)اردواخبارمیں ۱۰۰۰مضامین ومطالب پرروگرام (۵)فارغ التحصیلان کی انجمن (۶)تاسیس مساجد(۷)تاسیس حوزہ خواھران(۸)تاسیس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای(۹)تاسیس فعالیت عنوان ولایت فقیہ درکشورھند(۱۰)تاسیس معارف اسلامی کلاسز(۱۱)وھرسال مختلف عنوان پرمحافل،مجالس،نشست کنفرانس موضوع کےسالانہ۲۰۰پروگرام اورکانفرنس کاپروگرام بطورمثال قرآن وامام حسینؑ کانفرنس،ایام فاطمیہ،ولایت فقیہ کانفرنس،جشن کوثر،انقلاب فاطمی، تعلیمات قرآن کلاسز،کل مناسبات ماہ مبارک پروگرام،دہ کرامت پروگرام وکنفرانس،ماہ ذی الحجہ مناسباتی پروگرام،وفعالیتھای ایام عزا،ناظم پروگرام نے جب اشٹیج پرمولاناموصف کودعوت دی توآپ نے اپنے بیان میں فرمایا! خداکالطف وکرم ہے کہ محمد وآ ل محمدکے چاہنے والے اپنے امام کی سیرت پرعمل پیراہیں،یقیناجواللہ کی راہ میں نکل جاتاہے اللہ اسکی حفاظت فرماتاہے اوراسکے گھر والوں کوبھی کامیاب بناڈالتاہے،بہت ہی خوشی کامقام ہے کہ جامعۃ المصطفٰی العالمیہ نے اپنی پوری توانیاں اسی عنوان سے صرف کیں اوراب الحمدللہ قرآن وحدیث کا۲۹دوربھی بخوبی منعقدہورہاہے مجھھ سے تاکیدکی گئی ہے کہ آپ کے ۳ بچے حافظ ہیں انکے سلسلے اس برکات پرروشنی ڈالیں، میں خداکاجتنابھی شکرکروں کم ہے،جیساکہ مسولین نےاعلان کیا اورمکتوبی طورپرسامعین کے سامنے پیش کیاکہ دیگرفعالیت کےساتھھ حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای اوراسی طرح دیگرفعالیت کی تاسیس کی،تومیں اسی عنوان میں مشغول تھاکہ۴ماہ بعدپتہ چلاکہ میری صبیہ چارمہنے میں ۱۷،پارہ کی حافظ بن گئی ہے،اس دارالقرآن کاریکارڈ یکسالہ تھامگر خداوندعالم کے لطف وکرم سے ۷ماہ میں پورا قرآن کریم کو یاد کرلیا خلاصہ ۷ماہ میں حافظ کل قرآن کریم ہوئی، اس عنوان سے دوسرا اور تیسرا سجدہ شکر!ابھی ۲سال نہیں گزرے تھے کہ دو فرزند بھی یکسالہ حافظ کل قرآن ہوئے کہ جسمیں سے ایک بچہ کوشش کررہاہے کہ مفسر قرآن بن سکیں البتہ یہ کام اور بھی سخت ہے مگر اسکی شدید ضرورت ہے علی الخصوص اردو زبان میں الحمدللہ کچھ انکے آثار فضائے مجازی پر بھی آچکے ہیں۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے وایس چانسلر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے مولانا سید شمع محمد رضوی کو لوح تقدیر سے نواز،آپکا متن لوح تقدیر مندرجہ ذیل ہیں۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا! اہل القرآن ہم اہل اللہ وخاصۃ
خانوادہ قرآنی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی خداوند یکتا کا لاکھ لاکھ شکر ہےکہ ہم لوگوں کے وجودمیں ایسی توانیاں پیدا کیں کہ آسمان ولایت، امام عصر(عجل اللہ تعالیٰ الشریف) کے سایے میں توفیق ملی کہ قرآن اور حدیثی میدان میں وارد ہوکر کامیاب منزل تک پہونچنا چاہتے ہیں،اور شرابا طہورا کے جام پینے میں سرشار ہیں۔

ہم نے یہ زمہ داری جانی کہ آپ اور آپ کے خانوادے کے خالصانہ کاوشوں کی قدردانی کریں اورتہہ دل سے شکریہ اداکریں کہ انشائ اللہ ہمیشہ قرآن واہل بیتی زندگی بسر کرسکیں (آمین ثم آمین)

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علی عباسی ’’رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ” شعبان المعظم ۱۴۴۵ہجری

(حوزہ نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں