جی پی فنڈ لیوالاؤنس کی رقومات واگزار کرنے کے لئے انتظامیہ کے احکامات پانچ سو کروڑروپے واگزار
کرنے کااعلان سرکارکی کارروائی اہمیت کے حامل /اعجاز خان
سرینگر/ / ملازمین کے جی پی فنڈ بلوں کو واگزار کرنے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ کابہت بڑا فیصلہ ٹریجریںکوپانچ سو کروڑروپے فراہم کئے گئے انتظامیہ کی اس کارروائی سے جی پی فنڈ اور لیو سیلری حاصل کرنے والے ملازمین کو راحت ملے گی ۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے ٹریجریوں کو پانچ سو کروڑروپے فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ جن ملازمین نے جی پی فنڈ نکالنے کے لئے درخواستیں جمع کی ہے یاجو ملازمین ریٹائرہوئے ہیں ان کی لیوسیلری اب تک واگزار نہیں کی گئی ہے ان کی رقومات اداکی جاسکے ۔حال ہی میںسرکاری ملازمین نے سرکار سے مطالبہ کیاتھاکہ ان کے جائزمطالبات کوپورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سرکاری ملازمین نے تین نومبر سے احتجاج پر جانے کابھی فیصلہ کیاتھاتاہم جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال پرپابندی عائد کردی گی اور سرکار نے یہ یقین دلایاتھاکہ ملازمین کے مطالبات پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے اور سرکار نے اولین فہرست میں پانچ سو کروڑروپے واگزا رکرلئے تاکہ جن ملازمین نے جی پی فنڈ وگزر کرانے کے لئے درخواستیں جمع کی ہے او رجن ملازمین کے لیوسیلری ابھی تک اد انہیں کی گئی وہ ا سے اد اکی جاسکے سرکار کی اس کارروائی سے ملازمین کوراحت ملے گی ۔ ادھرمعروف ٹریڈ یونین لیڈر چیئرمین ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیو اعجاز احمدخان نے سرکار کے فیصلے کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا ملازمین اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں بھرت رہے ہیں او رجموںو کشمیرکے ایل جی چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا کے اس فیصلے کو انتہائی قابل تعریف سمجھتے ہوئے کہا ا سے ان ملازمین کوراحت ملے گی۔ جنہوںنے پچھلے ایک برس سے جی پی فنڈ نکالنے کے لئے تمام دستاویزات جمع کئے تھے اور ان کی بلیں ٹریجریوں میںپڑی ہوئی تھی ا سے انہیں راحت ملے گی اور ان ملازمین کوبھی جواپنی ملازمت کی مدت پورے کرنے کے بعد ریٹائرہوگئے او ران کی لیو سیلری واگزار نہیں ہورہی ہے۔ انہیں بھی راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا سرکاری ملازمین کے لئے چار فیصد مہنگائی بتہ واگزار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اگرچہ مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے ملازمین مہنگائی بتہ فراہم کیاگیاہے تاہم ابھی تک جموںو کشمیر سرکار نے اسطرح کائی فیصلہ نہیں لیا۔انہوںنے کہا ڈیلی ویجروں کوبھی راحت کاری کے لئے ان کی اجرتیں واگزارکرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔