ستر ہزار ٹن گھاس پھونس نکالنے کے لئے پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ
سرینگر //جھیل ڈل کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے لئے مرکزی سرکار کی جانب سے ایک اور کوشش وزیراعظم نے جھیل ڈل سے 77ہزار ٹن گھاس پھونس فضلاء جات نکالنے کا کیاافتتاح۔اے پی آ ئی کے مطابق ایشاء کے سب سے بڑے خوبصورت جھیل ڈل کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک اور کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ بیس فروری کووزیراعظم نے آن لائن جھیل ڈل کی صفائی کے لئے سی ڈی ایف ویسٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔اس کمپنی کے ساتھ لاوڈا نے اشتراک کیاہے او رجھیل ڈل سے ہر سال ستر ہزار ٹن گھاس پھونس فضلاء جات مشینوں کے زریعے نکالاجائیگا تاکہ اس خوبصورت جھیل کو سکڑنے سے بچایاجاسکے ۔مرکزی سرکار نے جھیل ڈل کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے لئے رقومات فراہم کئے ہے اوراو سی ڈی ایف مشترکہ طور رپاس خوبصورت جھیل کی ہیئت کو اپنی حالت میں لانے کے لئے مشترکہ طور پراقدامات اٹھائے گے ۔وزیراعظم کی جانب سے بیس فروری کوجھیل ڈل کی صفائی کے لئے افتتاح کیاگیا ۔جموںو کشمیر میں دیگرآبی پناہ گاہوں کی عظمت رفتہ شان شوکت بحال کرنے کے لئے مرکزی سرکار نے بڑے پیمانے پررقومات فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔واضح رہے کہ جموںو کشمیر انتظامی کونسل نے جموں وکشمیرکی چھ سو سے زیادہ آبی پناہ گاہوں کوتحفظ فراہم کرنے کے ضمن میں مرکزی سرکار کے سامنے ڈی آر پی کی تجویز رکھی تھی مرکزی حکومت نے دد سالہ منصوبے کومنظوری دیتے ہوئے آنے والے پانچ برسوں کے لئے رقومات فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ جموںو کشمیرکے ندی نالوں آبی پناہ گاہوں کی ہیئت کو دوبارہ معمول پرلایاجاسکے ۔جموںو کشمیر میں اس بات کاانکشاف ہوا تھاکہ سات سو کے قریب آبی پناہ گاہیں ندی نالے ختم ہوکررہ گئے ہے او راگرسرکار نے ان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات نہیں اٹھائے تو ان کاوجود مٹ جائے گا ۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں چھ سوکے قریب چشموں ایک سو کے قریب چھوٹی نہروں نالوں کاوجود پچھلے تین دہائیوں سے مکمل طور پرمٹ چکاہے ۔