جو جرائم امریکا نے 20 سال میں انجام دیئے،وہ صیہونی حکومت نے دو برس سے کم عرصے میں کردکھائے
نیویارک// ارنا نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے گزشتہ مہینے غزہ میں شروع کرنے والے وحشیانہ جرائم میں 12 ہزار 400 فلسطینی عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے تقریبا اتنی ہی تعداد میں عورتوں اور بچوں کو افغانستان میں 20 سال میں قتل کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق، شام اور افغانستان میں امریکا کے خونریز ترین حملوں سے بھی زیادہ تیزرفتاری کے ساتھ قتل عام کئے گئے ہیں۔