170763259 55

جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت ایران کا انتباہ

جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت ایران کا انتباہ

ایران // اسلامی جمہوریہ کے نائب وزیر خارجہ رضا نجفی نے کیمیائی اسلحے کے استعمال پر پابندی کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کو جںگ غزہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت خبردار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ رضا نجفی نے کیمیائی اسلحے پر پابندی کے کنوینشن کے رکن ملکوں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پراس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل فرنانڈو آریاس سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

انھوں نے اس ملاقات میں غزہ پر حملے میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کی جانب سے کیمیائی اسلحے کے استعمال کی بابت خبردار کیا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ کیمیائی اسلحے پر پابندی کے کنوینشن میں دنیا کی سبھی حکومتوں کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں موجود کیمیائی اسلحے کے سبھی ذخائر ختم کئے بغیر اس کنوینشن کا ہدف پورا نہیں ہوسکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں