Budget 1 696x430 20

جموں کشمیر کیلئے59364 کروڑ روپے کا عبوری بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

سرینگر //مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے لیے 59,363 کروڑ روپے کے عبوری بجٹ کی نقاب کشائی کی، جب کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 1,18,728 کروڑ روپے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کردہ عبوری بجٹ برائے مالی سال2024-25کیلئے مجوزہ ’ووٹ آن اکاو ¿نٹ‘کے سلسلے میں کل وصولیوں کا تخمینہ59,363 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،

اس میں ا یڈوانس کے طریقوں اور ذرائع کو چھوڑ کر 16568 کروڑ شامل نہیں ۔مالی سال2024-25کیلئے ”ووٹ آن اکاو ¿نٹ“ کے سلسلے میں ان رسیدوں میں 48,930 کروڑ روپے بطور محصول وصولی اور 10,434 کروڑ روپے کیپٹل رسید کے طور پرشامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق، 2024-25کے لیے مجوزہ ”ووٹ آن اکاو ¿نٹ“ کے سلسلے میں کل مجموعی وصولیوں کا تخمینہ 75,932 کروڑ روپے ہے، جس میں 16,568کروڑ روپے کی پیشگی طریقوں اور ذرائع کی فراہمی بھی شامل ہے۔

پارلیمنٹ کی منظوری صرف 75.932 کروڑ روپے کے لیے مانگی گئی ہے، جس میں 16,568کروڑ روپے کی ایڈوانس کے طریقوں اور ذرائع کی فراہمی بھی شامل ہے۔جموں وکشمیر کا مکمل بجٹ2024 کے عام انتخابات میں نئی حکومت کے منتخب ہونے کے بعد پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں