Images (3)

جموں کشمیر سے لیکر ملک کے آخری گائوں تک ہماری حکومت ہر خاندان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم

آج ملک دیکھ سکتا ہے کہ ’’مودی دوسری مٹی کا انسان ہے‘‘، 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے تیز رفتار سے دوڑ رہا ہوں
دفعہ 370سے لیکر رام مند رکی تعمیر تک جو فیصلہ ہم نے لیں ، ملک میں آج تک کوئی سرکا ر نہیں لے سکی / وزیر اعظم مودی

سرینگر // جموں کشمیر سے لیکر ملک کے آخری حصہ تک ہماری حکومت ہر خاندان کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ملک دیکھ سکتا ہے کہ ’’مودی دوسری مٹی کا انسان ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تیر رفتار سے دوڑ رہا ہوں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دفعہ 370سے لیکر رام مند رکی تعمیر تک جو فیصلہ ہم نے لیا آج تک کوئی نہیںلے سکا ۔ سی این آئی کے مطابق لکھنو کے کئی علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں میں میں ایک ہی جگہ سے ملک کے کئی منصوبوں کا افتتاح کر رہا ہوں۔ جب لوگ کئی ہوائی اڈوں، کئی ریلوے اسٹیشنوں، کئی آئی آئی ایم اور کئی ایمس کے بارے میں سنتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتے ہیں۔ بعض اوقات، وہ پرانی ذہنیت کو بھی اسی بریکٹ میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ الیکشن کا موسم ہے۔انہوں نے کہا ’’آج ملک دیکھ سکتا ہے کہ ’’مودی دوسری مٹی کا انسان ہے‘‘۔ ہم نے 2019 میں جو سنگ بنیاد رکھے تھے وہ انتخابات کے لیے نہیں تھے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم نے اس کا افتتاح بھی کیا ہے۔ 2024 میں بھی کوئی اسے الیکشن کے چشمے سے نہ دیکھے۔ یہ میرے ترقی کے سفر کی مہم ہے۔ میں ملک کو 2047 تک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے سرپٹ دوڑ رہا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ مشن ہندوستان کو خوردنی تیل کے معاملے میں خود انحصار بنائے گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مودی کی گارنٹی کیا ہے، آپ صاف دیکھ سکتے ہیں، پورا شمال مشرق دیکھ رہا ہے کہ مودی کی گارنٹی کیسے کام کر رہی ہے۔آج بہت سے ترقیاتی کاموں میں، نارتھ ایسٹ، ہمارا اروناچل چل رہا ہے۔ آج جس طرح یہاں سورج کی کرنیں سب سے پہلے آتی ہیں، اسی طرح یہاں ترقیاتی کام بھی سب سے پہلے ہونے لگے ہیں، آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بی جے پی حکومت کی ان کوششوں کے درمیان کانگریس اور انڈیا اتحاد کیا کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار نے گزشتہ 5سال میں ملک کے شمال مشرق میں جس طرح کام کیا ہے، کانگریس کو یہ کام کرنے کے لیے 20 سال لگ جاتے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ محبت اور یہ اعظم گڑھ کی ترقی ذات پات، اقربا پروری اور ووٹ بینک پر منحصر انڈیا اتحاد کی راتوں کی نیندیں اڑا رہی ہے۔ یہاں کے عوام نے مافیا کا راج دیکھا ہے، آج یہاں کے عوام کو قانون بھی نظر آرہا ہے۔پی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے،میں، تیز رفتار سے دوڑ رہا ہوں اور ملک کو تیز رفتاری سے چلا رہا ہوں۔ آج کسانوں کو ایم ایس پی دیا جا رہا ہے جو پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ اس سال گنے کے کاشتکاروں کے لیے منافع بخش قیمت میں بھی 8 فیصدکا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب گنے کی منافع بخش قیمت 315 روپے سے بڑھ کر 340 روپے فی کوئنٹل ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں