Download (12) 28

جموں کشمیر سے دفعہ 370کو ختم کرنے کے علاوہ رام مندر کی تعمیر سمیت جو عوام کے ساتھ کیے گئے تھے ان کو پورا کیا

عوام کی خدمت اور قوم کی تعمیر کیلئے سیاست کرتے ہیں نہ کہ صرف ملک پر حکومت کرنے کیلئے / راجناتھ سنگھ
ہندوستان اقتصادی محاذ پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک ہو گا

سرینگر // جموں کشمیر سے دفعہ 370کو ختم کرنے کے علاوہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سمیت مختلف وعدے جو عوام کے ساتھ کیے گئے تھے کو پورا کیا گیا کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار میںتمام وعدے پورے ہو گئے اور لوگوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ بی جے پی ہی وہ جماعت ہے جس نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ۔ سی این آئی کے مطابق تین لوک سبھا حلقوں نبارنگ پور، کالاہانڈی اور بولانگیر کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لوگوں کا سیاست دانوں سے اعتماد ختم ہو گیا ہے کیونکہ کانگریس کے لوگ انتخابات کے دوران لوگوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتے ہیں۔ تاہم بی جے پی نے اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کا اعتماد جیت لیا۔ اس لیے سیاست میں ساکھ کا بحران ختم ہو گیا ہے۔ لوگوں کو اب وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے، تین طلاق کے خاتمے اور ایودھیا میں سری رام مندر کا بھی وعدہ کیا ہے۔ تمام وعدے پورے ہو گئے اور لوگوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ بی جے پی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’آپ ہمارے انتخابی منشور کو چیک کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ تمام وعدوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ‘‘ راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے کانگریس کے ذریعہ پیدا کردہ ’’سیاست میں ساکھ کے بحران‘‘کو ختم کردیا ہے اور پارٹی نے وعدوں کو پورا کرکے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کانگریس انتخابات کے بعد عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول جاتی تھی جس کے لئے لوگوں کا سیاست دانوں پر اعتماد ختم ہوگیا تھا تاہم سال 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد حالات بدل گئے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا ’’آپ ہمارے انتخابی منشور کو چیک کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ تمام وعدوں کو پورا کیا گیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے دفعہ 370 کو ختم کرنے، تین طلاق کے خاتمے اور ایودھیا میں سری رام مندر کا بھی وعدہ کیا ہے۔ تمام وعدے پورے ہو گئے اور لوگوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ بی جے پی نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔سنگھ نے کہا’’ہم (بی جے پی) عوام کی خدمت اور قوم کی تعمیر کیلئے سیاست کرتے ہیں نہ کہ صرف ملک پر حکومت کرنے کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اقتصادی محاذ پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک ہو گا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ دن کے 12 گھنٹے پارٹی کو دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مرکز میں مودی حکومت قائم ہو اور اڈیشہ میں ڈبل انجن والی حکومت بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں