Img 20240326 Wa0148 42

جموں و کشمیر کی دو سالہ بچی نے رویور رافٹنگ میں ریکارڈ قائم کر دیا

مہ نور بنت عبید ملک کی سب سے کم عمر ریور رافٹر بن گئی

سری نگر //مرکزی زیر انتظام والے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو سالہ لڑکی مہ نور بنت عبید نے ملک میں سب سے کم عمر کی “ریور رافٹر”ہونے کا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مہ نور نے 18 اگست 2023 کو 2 سال 12 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔ ریکارڈ کی تصدیق انڈیا بک آف ریکارڈز نے کی جو تمام انڈین ریکارڈز کے كيوريٹر اور محافظ ہیں۔وائٹ واٹر رافٹنگ ایک پرجوش آبی کھیل ہے، اور اتنی کم عمر میں اس کی کوشش کرنا واقعی ایک منفرد کامیابی ہے۔ مہ نور کے اس کارنامے نے خوف پر قابو پانے اور اپنی پہلی ہی کوشش میں اپنے حوصلے اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ وائٹ واٹر رافٹنگ کی مشکل پانی کے کرنٹ کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے، اور مہنور نے اسے گریڈ 4-3 کے دریا میں آزمایا، جو کہ درمیانی درجے سے مشکل سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے مہ نور کو 13 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک گھنٹے کی مسلسل رافٹنگ کی ضرورت تھی۔ اس کی کامیابی بلاشبہ اس کے بلند حوصلے اور جوش و جذبے اور اس کے والدین سے ملنے والے حوصلہ افزائی کا ثبوت ہے۔
Img 20240326 Wa0147
یہ کارنامہ خاص طور پر قابل ذکر ہے، کیونکہ اتنی چھوٹی عمر کے کسی دوسرے بچے نے اس سے پہلے وائٹ واٹر رافٹنگ کی کوشش نہیں کی۔مہ نور کا یہ کارنامہ دوسروں کے لیے مثالی کارنامہ ہے اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ درست رہنمائی سے کسی بھی مشکل کام کو آسان بنایا جاسکتا ہے ۔ اتنی چھوٹی عمر میں اتنے شاندار کارنامے سے واضح ہوگیا کہ مہ نور کے پاس عزم اور ہمت کا جذبہ ہے جو اس کی روشن مستقبل کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں